2پاکستانی چین کے خلائی پروگرام کیلئے منتخب،ایک خلا میں جائیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چین نے اپنے انسانی خلائی پروگرام کے لیے دو پاکستانی خلا بازوں کو امیدوار کے طور پر منتخب کر لیا ، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق دونوں خلاباز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد ریزرو خلا بازوں کے طور پر تربیت کے لیے چین روانہ ہو گئے ، پاکستانی خلابازوں میں سے ایک خلائی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ حصہ لے گا اور چین کے خلائی سٹیشن میں جانے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بنے گا،سرکاری خبر ر ساں ادارے شینوا نے اسے چینی خلائی سٹیشن میں بین الاقوامی تعاون کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے ، تمام تربیت اور جائزوں کی تکمیل کے بعد ان میں سے ایک تیانگونگ خلائی سٹیشن پر جانے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بنے گا ، سپارکو نے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
پاکستان ان محدود ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پہلی مرتبہ چائنہ سپیس سٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے ، یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے جس میں ایک پاکستانی خلا باز چائنہ سپیس سٹیشن پر مشن کے دوران مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا، ان تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا جن میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ان تحقیقات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے ، غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپارکو کی گہری خلائی تحقیق کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کو سراہا ہے ، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانی خلائی مشن میں شرکت کے لئے پاکستان کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر