شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار ستمبر توسیع

لاہور(نیشنل ٹائمز) بینکنگ عدالت نے شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع کردی، دوسری جانب احتساب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو ایف آئی اے کی جانب سے شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کیلئے بینکنگ عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی پر لیگی کارکنوں اور وکلا کو عدالت جانے سے روک دیا گیا۔وکلا نے جج قیصر نذیر بٹ کو شکایت کی کہ اگر یہ عدالتیں یہاں نہیں چل سکتیں تو کہیں اور منتقل کردیں، آپ نواز شریف، حمزہ شہباز یا جس کو مرضی بلائیں، مگر وکلا کو نہ روکیں۔ لیگی وکلا کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش نہیں ہوسکتے،سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے جونئیروکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار ستمبرتک توسیع کردی۔ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز، حمزہ شہباز سمیت ریفرنس کے دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اورآشیانہ اقبال کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کے ملزمان کو طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر