پاکستان پوسٹ:گزشتہ ہفتے 4لاکھ خطوط موصول،71فیصد تقسیم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پوسٹ کے مطابق 13 اپریل سے 19 اپریل تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار 858 ڈاک موصول ہو ئی جس میں سے 2 لاکھ 84 ہزار 428 تقسیم کر دی گئی ، مجموعی طور پر تقسیم کی شرح 71 فیصد رہی جبکہ 28 ہزار 637 ڈاک واپس ہوئی اور 34 ہزار 257 جمع کرائی گئی تاہم 52 ہزار 536 ڈاک کے حوالے سے تاحال ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہو سکا ۔ سینٹرل پنجاب سرکل لاہور میں 1 لاکھ 46 ہزار ڈاک وصول ہوئی اور 1 لاکھ 8 ہزار تقسیم کی گئی ،اسطرح کارکردگی 74 فیصد رہی۔ناردرن پنجاب سرکل راولپنڈی میں 63 ہزار 651 میں سے 47 ہزار 964 ڈاک تقسیم کی گئی ، سدرن پنجاب ملتان سرکل میں 53 ہزار 402 میں سے 40 ہزار 314 ڈاک متعلقہ افراد تک پہنچائی گئی ۔ سرکل کراچی میں موصول ہونے والی 47 ہزار 570 ڈاک میں سے 25 ہزار 697 تقسیم ہو ئی ۔خیبر پختونخوا سرکل پشاور میں 39 ہزار 277 ڈاک وصول ہوئی جس میں سے 28 ہزار تقسیم کی گئی، ناردرن سندھ حیدرآباد میں 21 ہزار 679 میں سے 14 ہزار 525 کی تقسیم کے ساتھ شرح 67 فیصد رہی۔ سرکل اسلام آباد نے 10 ہزار 96 میں سے 9 ہزار 479 ڈاک تقسیم کی ۔ بلوچستان سرکل کوئٹہ میں 9 ہزار 899 ڈاک میں سے 7 ہزار 269 تقسیم کی گئی جبکہ آزاد کشمیر سرکل مظفر آباد میں 8 ہزار 153 ڈاک وصول ہوئی جس میں سے 2 ہزار 974 تقسیم ہوئی ۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 13 فیصد ڈاک کی تفصیل سسٹم پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر