افغانستان کا اہم وفد پاکستان میں مشاورت کیلئے موجود ہے ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کا اہم وفد پاکستان میں مشاورت کیلئے موجود ہے، دفتر خارجہ میں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی، افغانستان کی بہتری، امن و استحکام کیلئے بات ہوگی،دنیا امن و استحکام کی خواہاں ہے، دنیا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے گا، خطے کی بہتری کے لئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان وفد امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان میں موجود ہے، افغان وفد سے افغانستان کی بہتری، امن و استحکام کیلئے بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے روابط کی ہدایت کی، روابط کا مقصد ان ممالک کے ساتھ مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل بنانا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، دنیا امن و استحکام کی خواہاں ہے، دنیا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے گا، خطے کی بہتری کے لئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر