ایبٹ آباد میں پراپرٹی کے بوگس انتقال، 500 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف

ایبٹ آباد (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کرپشن کا گڑھ بن گیا، ایبٹ آباد میں محکمہ مال ،سی بی اے اورسروس ڈیلیوری سینٹر کی ملی بھگت سے 500 کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی کاانکشاف ہوا ہے ، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اربن،کمرشل اور بلڈ اپ پراپرٹی کے انتقالات کئے جاتے رہے ۔ سروس ڈیلیوری سنٹرکو بند کرکے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔محکمہ مال کی دستاویزات کے مطابق رجسٹری آفس کو بائی پاس کرتے ہوئے جائیدادوں کے بوگس انتقال کئے گئے ، 500 سے زائد انتقالات کی مد میں وصول کی گئی 5 ارب سے زائد کی رقم سی بی اے اورسروس ڈلیوری سنٹرکے افسران نے ذاتی طور پروصول کرکے ہڑپ کرلی۔ غیر قانونی پراپرٹی انتقالات کرنے میں تحصیلدار سے افسران بالا تک شامل ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ 2018 میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے تک ہر قسم کے پراپرٹی انتقال پر پابندی لگائی جو تاحال برقرار ہے جبکہ منسٹری آف ریونیو خیبر پختونخوا نے بھی اس حوالے سے پابندی کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر