ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 10 ہزار 79 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 72 ہزار 750، سندھ میں 4 لاکھ 12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، بلوچستان میں 31 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 396، اسلام آباد میں 94 ہزار 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 644 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 372، سندھ میں 6 ہزار 439، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 668، اسلام آباد میں 834، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں 666 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر