پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مارکرنیوالے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا تجربہ درست نشانے اور آپریشنل تیاری کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ ہے ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کی کامیاب براہ راست ویپن فائرنگ کی ۔ایئر لانچڈ کروز میزائل نے غیر معمولی درستگی کے ساتھ اپنا مشن مکمل کیا جس سے پاکستان نیوی کی دشمن کے سمندری اہداف کو طویل فاصلے سے شناخت، نشانہ بنانے اور موثر طریقے سے تباہ کرنے کی جنگی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔پاکستان نیوی کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی میدان میں کثیر جہتی اور مربوط حملہ آور صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے ۔پاک بحریہ ملک کے سمندری مفادات اور خودمختار پانیوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے ۔صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسزسید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر نے تیمور میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی جدید اور درست دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر