مارگلہ کے دامن میں ایک ہزار ایکڑ پر عوامی پارک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کے دامن میں ایک ہزار ایکڑ پر پھیلے جدید عوامی پارک کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر زمیں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق اجلاس میں جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور عوام کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرنے والا مثالی شہر بنانا ہے ۔اس وژن کے تحت شہر کے بنیادی ڈھانچے اور سیاحتی کشش کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی فرموں کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت ایک فا ئیو سٹار ہوٹل بھی تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملازمین ایمپلا ئی اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیو شن ((ای او بی آئی) کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے ایک اور فائیوسٹارہوٹل کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کو صفر ٹیکس پرمبنی نئی ہوٹل پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کی جا سکے ۔وزیر داخلہ نے سروے آف پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد کی تمام اراضی اور جائیدادوں کی جامع مردم شماری کرانے کا بھی اعلان کیا تاکہ شہر کے اثاثوں کی بہتر منصوبہ بندی اور نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے آنے والی نیلامیوں میں سرمایہ کاروں کی شرکت بڑھانے کے لیے ایک مارکیٹنگ ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی،دیگر فیصلوں میں اجلاس نے اس بات کی توثیق کی کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے لیے ایک کنٹرول روم سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم کیا جائے گا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین سہیل اشرف نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت سی ڈی اے اپنے تمام ڈیٹا اور ٹرانسفر سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے ، ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرانے اور غیر ضروری عہدوں کو ختم کرنے کے عمل میں ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر