سیاست ہو یا دفاع ، ہم نے بھرپور کردارادا کیا،نواز شریف

گلگت بلتستان (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست ہو یا دفاع کا معاملہ، ہم نے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی، آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے ،مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کی ہے ، 60 ارب کی لاگت سے سڑک بنائی، فاصلے کم ہوئے ، وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے ، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں، عملی طور پر کام کر کے دکھائے ہیں، پنجاب اور مرکز ترقی میں سب سے آگے ہیں، مجھے گلگت بلتستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے ، گلگت بلتستان میں فنڈزکی کمی بیشی کو وزیراعظم دیکھیں گے ، وزیراعظم سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کو میں خود دوں گا، آپ کا بجٹ لوگوں کی جیب میں نہیں جانا چاہئے ۔آن گراؤنڈ استعمال ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے ، پندرہ سال سے وہاں کیا ہو رہا ہے ، خیبرپختونخوا میں کہاں فری ادویات اور اچھی ٹرانسپورٹ مل رہی ہے ؟



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر