بڑھتی ایندھن قیمتیں،پابندیاں، اسلام آباد میں کاروبار تباہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مختلف پابندیوں کے باعث وفاقی دارالحکومت میں کاروبار شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے تاجر پریشانی کا شکار ہیں ۔بیڈنگ سٹور کے مالک شیخ ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ، بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں اور حکومت کی بجلی بچانے کیلئے دکانوں کے اوقات کار پر پابندیاں، کاروباری مالکان کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔ ندیم نے اے ایف پی کو بتایا ہم اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ، ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں۔ ندیم نے کہا گزشتہ سال سے میں اپنی جیب سے خرچ کر رہا ہوں، یہ کب تک چلے گا؟ ۔کچھ دکانداروں کا کہناتھا بحران پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔پٹرول کی قیمتیں 14 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں اور حکومت نے قدرتی گیس بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر لوڈ شیڈنگ کا حکم دیا ہے ۔ اقتصادی تجزیہ کار خرم حسین کے مطابق یہی اصل بحران ہے جس کے اثرات صنعتوں اور گھروں پر پڑ رہے ہیں۔ جوتوں کی دکان کے ملازم سلیم نے کہا ہمارا ملک خوشحالی کی طرف جا رہا ہے لیکن ہم اسے نہیں دیکھتے ۔ ایک پاکستانی اقتصادی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا یہ حکومت تقریباً تین سال سے برسر اقتدار ہے اور استحکام کے سوا ان کے پاس دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ تین سال بعد سب یہ پوچھ رہے ہیں، ترقی کہاں سے آئے گی؟۔ اہلکار نے کہا ملک کے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ٹیکسٹائل سیکٹر توانائی کے طویل صدمے کا پہلا شکار ہوگا اور درمیانے درجے کی فیکٹریاں اور چھوٹے کاروبار جیسے ندیم کی بیڈنگ دکان ممکنہ طور پر اگلے ہوں گے۔جنگ نے پاکستانی گھریلو معیشت پر بھی سنگین اثرات ڈالے ہیں۔ ملک کو آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی کھاد کی قلت سے بچایا گیا ہے کیونکہ زیادہ تر کھاد ملکی پیداوار سے حاصل ہوتی ہے ۔ تاہم یہ شعبہ درآمد شدہ قدرتی گیس پر منحصر ہے ۔ حکومت نے ابھی تک فراہمی میں کمی نہیں کی لیکن جیسا کہ درآمدات مہنگی ہوں گی خوراک کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ اقتصادی اہلکار نے کہا خوراک کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ جب گیس نہیں ہوگی تو کھاد بھی نہیں ہوگی۔ شہری خرم حسین نے کہا کھاد کی قیمتیں قابو میں رہ سکتی ہیں لیکن نقل و حمل کی بڑھتی لاگت کی وجہ سے خوراک مہنگی ہوگی۔ معاشی غیر یقینی صورتحال سے پریشان محمد احسن نے کہا اگر یہ صورتحال دو یا چار ماہ اور جاری رہی تو ہمارا سارا کاروبار ختم ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر