9 اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے میگا سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے شہری ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کر لیا، صوبے کے 9 اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 9 میگا سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں جن کے تحت نہ صرف الیکٹرک بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ بس سٹاپس، ٹرمینلز اور دیگر سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔گوجرانوالہ کو اس منصوبے میں سب سے زیادہ فنڈز دئیے جا رہے ہیں، جہاں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے 7 ارب 44 کروڑ 38 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد میں بس سٹاپس کی بحالی اور نئے اڈوں کی تعمیر کیلئے 3 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ روپے ،گجرات میں بس ٹرمینلز اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 5 ارب 10 کروڑ روپے ،راولپنڈی کیلئے 4 ارب 34 کروڑ روپے ، سرگودھا کیلئے 5 ارب 37 کروڑ 61 لاکھ روپے ،ساہیوال 4 ارب 48 کروڑ روپے ، ملتان کیلئے 2 ارب 48 کروڑ 13 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ڈیرہ غازی خان کیلئے 5 ارب 85 کروڑ روپے اور بہاولپور کیلئے 2 ارب 55 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے بس ٹرمینلز، سٹاپس اور دیگر بنیادی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا۔حکام کے مطابق ان میگا پراجیکٹس پر کام رواں مالی سال میں ہی شروع کر دیا جائے گا ، ابتدائی مراحل کیلئے ترقیاتی بجٹ سے 90 کروڑ روپے کے فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں گے تاکہ منصوبوں پر پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر