خون ریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا، اشرف غنی

تاجکستان(نیشنل ٹائمز )سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل کے لاکھوں افراد کو خوں ریزی سے بچانے کے لیے افغانستان چھوڑا کیوں کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں تصادم ہوتا، طالبان نے اسلحہ کے بل پر فتح حاصل کرلی لیکن وہ دلوں کو فتح نہیں کرسکے۔یہ بات انہوں ںے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہی۔ انہوں ںے اپنا یہ بیان فیس بک اکاؤنٹ پر عین اسی لمحے پوسٹ کیا جب طالبان کابل میں ان کے اپنے صدارتی محل میں داخل ہورہے تھے۔ملک چھوڑنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اشرف غنی نے یہ بھی کہا ہے کہ’ طالبان تلوار اور بندوقوں کے بل پر فتح حاصل کرچکے ہیں لیکن وہ دلوں کو فتح نہیں کرسکے، اب وہ ملک کے باشندوں کی عزت اور جان کے تحفظ کے ذمے دار ہیں۔‘سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ انہوں نے کابل کے لاکھوں افراد کو خوں ریزی سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں تصادم ہوتا۔اشرف غنی نے مزید کہا کہ ’تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ غیر نمائندہ قوتوں کو تمام اختیارات دیئے جائیں، اب طالبان کو ثابت کرنا ہے کہ وہ تمام لوگوں، قومیتوں، طبقات اور افغان بہنوں اور بیٹیوں کا تحفظ کریں گے تاکہ لوگوں کے دلوں کو فتح کرسکیں‘۔واضح رہے کہ اشرف غنی نے طالبان کی تیز رفتار پیش رفت کو دیکھتے ہوئے آج ملک چھوڑ دیا تھا۔ قریبی ذرائع کے مطابق ان کا انخلا باقاعدہ مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اشرف غنی اس وقت تاجکستان میں موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر