تمام پارٹیوں کو ملک کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے :گورنر پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے ،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے آپسی اختلافات کو پس پردہ ڈال کر ملک کی خاطر اتحاد کیا،تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ایجنڈا ہونا چاہئے جس میں ملک کی تعمیر و ترقی شامل ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ(ن )اور پیپلز پارٹی سمیت ملک کی سیاسی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والے میرے لیے قابلِ احترام ہیں ،اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت بخشی ہے ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا کامیاب دور شروع ہورہا ،پاکستان نے امریکا اور ایران جنگ بندی کروا کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے ،آپ عوامی گورنر ہیں عوام آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر