پشاور 16، کراچی میں 12 گھنٹے بجلی بند، لیسکو کا شارٹ فال 200 میگاواٹ

لاہور ،کراچی ،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب بڑھ گئی اور شارٹ فال 200میگا واٹ ہوگیا جبکہ پشاور میں 16اور کراچی میں 12گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیر ن کردی ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 2600میگا واٹ تک پہنچ گئی جبکہ نیشنل گرڈ سٹیشن سے لیسکو کو 2400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ،لیسکو کا شارٹ فال 200 میگاواٹ ہے ۔لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ہائی لاسز والے فیڈرز پر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، دیہی علاقوں میں پانچ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب تقریبا 700 میگا واٹ ہے ، ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق تاحال آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار بھی ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں ۔صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں علانیہ و غیر علانیہ لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی ہے ،گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں ۔کراچی میں کورنگی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے کمرشل علاقوں کے ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی متاثر کیا ہے ، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جبکہ کوئٹہ میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 8 سے 10 گھنٹے کی بجلی بندش معمول بن گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر