اسحاق ڈار کو انتونیو گوتریس کا فون،امن کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فون کر کے اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، سنجیدہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو نے چا ہئیں ، بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے ،وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،نائب وزیرِاعظم نے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم خارجہ پالیسی امور پر فعال اور مؤثر انداز میں روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر