’’ہن ٹھنڈ رکھ ،بین نہ کر‘‘ خواجہ آصف کا مودی کو مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں ملک کو بین الاقوامی سطح پر آج جیسی مثبت توجہ اور پذیرائی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی، جس کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مشترکہ حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔
موجودہ حالات میں بھارت ماتم ہی کرے گا شادیانے تو نہیں بجا سکتا ،’’مودی کو یہی کہوں گا کہ ہن ٹھنڈ کر بین نہ کر‘‘۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب دراصل جاری اور آئندہ ہونے والے سفارتی مذاکرات کا تسلسل ہے ، جس کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مو ثر اور باوقار کردار منوایا ،موجودہ سفارتی کوششوں نے پاکستان کو ایک قابلِ فخر مقام پر لا کھڑا کیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ ایران، لبنان اور فلسطین سمیت خطے میں جاری تنازعات کے حل کیلئے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ خطے میں پائیدار امن، مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے ، ملک ہر قسم کے منفی اثرات سے محفوظ رہے اور معاشی چیلنجز بھی جلد حل ہوں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر