کوہاٹ سے ملکی تاریخ کی تیل گیس کی سب سے بڑی دریافت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری سنائی ہے ،خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کر دیا ہے ، ضلع کوہاٹ میں ہونے والی تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی قرار پائی ہیں۔ترجمان کے مطابق یہاں سے یومیہ 15 ہزار 5 بیرل تیل اور 45اعشاریہ 36 ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے ،اس کنویں سے 2028 تک تیل کی یومیہ پیداوار 25 ہزار بیرل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنویں سے 2028 تک گیس کی پیداوار60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 200میٹرک ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لائے گی ،پاکستان کو سالانہ تقریبا 329 ملین ڈالر کا فائدہ ہو گا، ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر