فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاک فوج میں 40 سالہ شاندار خدمات مکمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج میں اپنی شاندار خدمات کے 40 سال مکمل کر لیے ہیں۔ وہ 1986 میں 17ویں آفیسرز ٹریننگ اسکیم (OTS) کے تحت 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرکے فوج میں شامل ہوئے۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ملٹری انٹیلی جنس (MI)، انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI)، کور کمانڈر 30 کور، کوارٹر ماسٹر جنرل (QMG) اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نومبر 2022 میں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کا عہدہ سنبھالا اور 2025 میں “معرکۂ حق” کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

انہوں نے بطور آرمی چیف 1,233 دن جبکہ فیلڈ مارشل کے طور پر 330 دن خدمات انجام دی ہیں۔ سعودی عرب میں تعیناتی کے دوران وہ حافظِ قرآن بھی بنے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان کی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں استحکام، امن اور سفارتی روابط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر