عمران سے بشری ٰ بی بی کی ملاقات،بہنیں اور وکلا نہ مل سکے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی جبکہ بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہو سکی ۔ علیمہ خان اور کارکنوں نے فیکٹری ناکے پر چھ گھنٹے سے زائد دھرنا دیا،پولیس نے 10 کارکنوں کو پکڑنے کے بعدرات گئے رہا کر دیا ۔
دھرنا ختم کرنے کے موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر لیاقت باغ کا جلسہ منسوخ کیا ،جلسہ منسوخی پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا جاتا، ویسے قیادت کدھر ہے ،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کو سنیں تو امریکا ایران مذاکرات کی سمجھ آ جائے گی۔ فارم 47 کی حکومت کو کون سنجیدہ لے گا؟ ۔ادھراڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وزیر اعظم، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ ہم اسی ملک کے شہری ہیں، جتنا مرضی کسی کی صلح کرالیں، بہتری تبھی آئے گی جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ اور پاور فل لیڈر بھی باہر ہو ۔ فی الوقت ہمارے کسی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، بات چیت کا اختیار اچکزئی صاحب کے پاس ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر