علی بابا کی ذیلی کمپنی کوکو ٹیک پاکستان کو لائسنس جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کوکو ٹیک پاکستان (پرائیویٹ)لمیٹڈ کو پاکستان میں نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا۔کوکو ٹیک پاکستان بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی علی بابا کی ذیلی کمپنی ہے اور پاکستانی صارفین کو قسطوں پر اشیا کی خریداری کیلئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرے گی۔ علی بابا دنیا کی صف اول کی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہے ۔کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔علی بابا کی بین الاقوامی شہرت، تجربے اور مالی وسائل کی بدولت کوکو ٹیک پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو معاونت فراہم کرے گی اور ملک میں جدید ای کامرس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے بڑے ای کامرس ادارے کی شمولیت سے پاکستانی مارکیٹ میں مسابقت اور جدت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش منزل ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر