شہباز شریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد،گلگت،پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف مشرقِ وسطٰی کی صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ محمد بن سلمان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ان ملاقاتوں میں ایران ،امریکا مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل، جنگ بندی کے تسلسل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مشاورت متوقع ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اسے پائیدار امن میں بدلنے کیلئے سفارتی سطح پر سرگرم ہے ، جبکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ان کوششوں کو سراہا جا رہا ہے ۔پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے اورمشاورت جاری ہے ،ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم کایہ دوسرادورہ ہوگا،وزیراعظم کے دورے کی تفصیلات حکومت نے ابھی تک جاری نہیں کیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر