بیساکھی:سکھ یاتری گور و دوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے

حسن ابدال ،لاہور(نیشنل ٹائمز) بیساکھی میلہ 2026 کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے 2235 سکھ یاتری 51 خصوصی بسوں کے قافلے میں گور و دوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی اونے یاتریوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کی رہائش، خوراک اور طبی سہولیات کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتریوں نے شاندار استقبال اور سکیورٹی انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی سکھ یاتریوں نے دورہ پاکستان کے چوتھے روز گور و دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی رسومات ادا کیں اور بابا پیر ولی کندھاری کے دربار پر بھی حاضری دی۔ترجما ن متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب (آج)14 اپریل کو گور و دوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق یاتری 15 اپریل کو گور و دوارہ دربار صاحب کرتارپورجائیں گے اور 17 اپریل کو گور و دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر