ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا: امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے فائرنگ متوقع ہے، مگر یہ اقدام دانشمندانہ ثابت نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ تیار نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، صدر ٹرمپ ایران کو مکمل مفلوج کرسکتے ہیں، مگر انھوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔امریکا نے آج سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمد و رفت پر ہوگا۔امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہوگا۔امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر