سی اے اے نے افغانستان سے آنے والوں کیلئے کورونا پی سی آر کی شرط ختم کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے آنے والوں کیلئے کورونا پی سی آر کی شرط ختم کردی۔سی اے اے کی جانب سے افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق افغانستان سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ افغانستان سے آنے والے شہریوں کا پاکستان پہنچنے پر پی سی آر اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا۔افغانستان سے18اگست تک پرواز سے 72گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری واپسی کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر