پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران مذاکرات سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دورانِ اجلاس امریکہ اور ایران مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مثبت پیش رفت کے لئے پر اُمید ہے۔
ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکہ ایران کو ایک میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے وفود ہماری درخواست پر تشریف لائے۔شہباز شریف نے کہا کہ دعوت قبول کرنے کا ایران اور امریکا کے صدور کا مشکور ہوں، یہ میری نہیں پاکستان کےعوام کی عزت ہے، ایران اور امریکا نے 2 ہفتے کی جنگ بندی پراتفاق کیا، دونوں ملکوں کےاعلیٰ سطح وفود میں 21گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کی بحالی کے لیے ثالثی کا موقع ملا، ابھی تک سیزفائر قائم ہے، معاملات کو حل کرانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے، یہ تاریخی لمحہ وطن عزیز کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے ذریعے پاکستان کو جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنےکا موقع ملا، مذاکرات میں ایسے مواقع بھی آئے کہ فریقین میں بات ٹوٹتے ٹوٹتے دوبارہ شروع ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو شاباش اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوران کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر راتوں کو جاگے، اُن کی فراست سے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد ہوا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر