آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران کنٹرول کرتا ہے اور یہ راستہ چین کے لیے کھلا ہے، ایران سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔
چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے، چین عالمی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدوں کا احترام کرے گا، بیرونی دباؤ یا یکطرفہ پابندیاں چین کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ادھر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ اپنی فوجی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا رہا ہے، امید ہے تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز صورتحال میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر