امریکا ایران مذاکرات ختم ہونا نا امیدی نہیں:پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ امریکا ایران مذاکرات حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہونا نا امیدی نہیں، چند مسائل حل طلب رہ گئے ہیں مگر یہ مثبت پیشرفت ہے ،پاکستان کوتعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا سفارتی عمل ہمیشہ وقت لیتا ہے اسلئے امید نہیں چھوڑنی چاہیے ،امریکا اور ایران نے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت کا اعتراف کیا ہے ،صرف چند اہم مسائل ہی حل ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہااورکہاپاکستان نے بطور ریاست جنگ بندی کے ماحول کو ممکن بنایا اور دونوں ممالک نے پاکستان کی میزبانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کوہاٹ میں رجسٹریشن فارم پر کرکے عمران خان رہائی امن تحریک کی رجسٹریشن مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیااور کہا یہ تحریک پرامن اور آئینی جدوجہد ہے جسکا مقصد ملک میں انصاف، آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر