ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے اور چیزیں بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران کی فوج تباہ کر دی، اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا، ایران
انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں، وہ اگر کہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو یہ بری بات ہے، پوپ لیو اگر کہیں امریکا میں جرائم ہوں تو یہ اچھی بات نہیں، میں پوپ لیو کو میں پسند نہیں کرتا، وہ بہت زیادہ لبرل ہیں۔
برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز بارے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اسلام آباد مذاکرات کے حوالے جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکی نمائندے مذاکرات میں ایرانی قیادت سے خوشگوار اور باوقار تعلقات قائم کر چکے تھے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ سب سے اہم مسئلے پر سخت مؤقف پر قائم رہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کئی حوالوں سے طے پانے والے نکات فوجی کارروائی جاری رکھنے سے بہتر ہیں، برسوں سے کہہ رہا ہوں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر غیر مستحکم اور غیر متوقع افراد کے پاس جوہری طاقت آجائے تو مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے، ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے، ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف غیر معمولی شخصیات ہیں، فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر بارہا میرا شکریہ ادا کیا، میں یہ سن کر ہمیشہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قدر کرتا ہوں، انسانیت کے حوالے سے جو باتیں کی گئیں وہ ناقابلِ بیان ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر