اداکار یاسر حسین کورونا وائرس کا شکار

کراچی(نیشنل ٹائمز)ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب اداکار و میزبان یاسر بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔یاسر حسین نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں بتایا۔انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘دعا کریں میرے لیے اور احتیاط کریں اپنے لیے۔ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ‘قرنطینہ موڈ آن ہے۔بعدازاں یاسر حسین نے ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کچھ فاصلے پر کھڑی ہوئی ہیں۔یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سب سے مشکل چیز آپ سے دور رہنا ہے۔اس سے قبل تیسری اور دوسری لہر جبکہ پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔عام طور پر شوبز شخصیات گھروں میں رہتے ہوئے صحت یاب ہوگئی تھیں لیکن بعض شخصیات کو طبیعت بگڑنے پر کچھ دن کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران معروف اداکار عدنان صدیقی، مصطفیٰ قریشی، اداکارہ زرنش خان، سنبل اقبال، فیصل قریشی، نادیہ حسین اور اشنا شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور اس حوالے سے نافذ پابندیوں میں بھی سختی کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر