ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات کی ’منظوری‘ دی ہے تاہم اسی پیغام میں انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ایران کے خلاف مہم ابھی ختم نہیں ہوئی اور کہا کہ ہم اب بھی ان سے لڑ رہے ہیں۔بنیامین نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب امریکا اور ایران پاکستان کی ثالثی کے تحت امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔نیتن یاہو نے اسرائیل کی فوجی مہم میں حاصل کی گئی متعدد کامیابیوں کی فہرست بھی پیش کی، جن میں ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا دعویٰ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں، ایران میں اب بھی جوہری پروگرام کے لیے افزودہ مواد موجود ہے، اور جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا، اسے ہٹانا ضروری ہے، یا تو یہ معاہدے کے ذریعے ہٹایا جائے گا یا پھر کسی اور طریقے سے ہٹایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر