اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فضائی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد/ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق پاکستان کا ایک فوجی دستہ دوطرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یہ دستہ مشرقی علاقے میں واقع ائیر بیس پر تعینات کیا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا، آپریشنل تیاری کو بہتر بنانا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2025 میں ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

اس معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دستخط کیے تھے، جس کا مقصد مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک اس معاہدے پر متعدد بار مشاورت کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر