جنگ بندی کو پاک بھارت امن کا نقطہ آغاز بنانا چاہئے: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے اور موجودہ جنگ بندی کو محض ایک وقفہ نہیں بلکہ ایک وسیع اور دیرپا امن عمل کا نقطہ آغاز ہونا چاہیے ، ایران سے پابندی ہٹنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو فائدہ ہوگا، پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کھلاڑی بن کر سامنے آ رہا ہے جسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے ۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد معاہدے کے بعد اب پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، امید ہے ان مذاکرات کے نتیجے میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہوں گی، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کو ہوگا۔بلاول بھٹو نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے بھارت کی بوکھلاہٹ اور تنگ نظری قرار دیا اور کہا دونوں ممالک ماضی میں متعدد بار شدید کشیدگی کے باوجود سیز فائر تک پہنچے ہیں۔انھوں نے مزید کہا بھارت کا موجودہ موقف نہ صرف تنگ نظری پر مبنی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی پوزیشن سے خوفزدہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہماری پہلیترجیح نوبیل امن انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے ، عالمی برادری کے پاس پلان بی کی گنجائش نہیں ہے ، ہمیں ہر صورت پلان اے یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر