لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کیلئے ڈپلومیٹک بہت بڑا کو ہے ، پچھلے تین چار ماہ میں پاکستان کا سٹیٹس بڑھتا جار ہا ہے ،جب سے آپریشن سندور میں ہم نے انڈیا کو شکست دی، وہ دن اور آج کا دن پاکستان کا گراف بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے ، یہ جو آخری سٹیج آئی ہے جس کے اوپر امریکا نے “ریکگنائزڈ ” کیا،اگر امریکا کسی کوبطور کھلاڑی “ریکگنائزڈ ” کرتا ہے توپھر سمجھیں ساری دنیا فالو کرتی ہے ،خصوصاً انڈیا یہ رول ادا کرسکتا تھا ، نریندر مودی سے بڑی حماقت ہوئی ،اس حوالے سے انڈیا میں سخت تنقید ہورہی ہے ،پاکستان نے بڑی محنت کی، اس میں تین لوگوں فیلڈ مارشل، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم پر مشتمل ٹیم تھی،ان تینوں نے پالیسی بنائی ، ہماری طرف سے تین لوگ بھاگے ، کوئی سعودی عرب ،کوئی چین اورکوئی ایران جارہا تھا ،اس ساری صورتحال میں پاکستان کی لیڈرشپ نے فیصلہ کیا یہ اچھا موقع ہے ہمیں ایک فیسلیٹی حاصل ہے ،ایران، سعودیہ تعلقات میں ہم نے رول ادا کیا، یواے ای، سعودیہ کے درمیان تعلقات بحال کرنے میں ہمارا رول ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے پیچھے چین تھا ،جہاں بھی ہم جاتے چین کو آن بورڈ لے کر رکھتے تھے ،جو کچھ ہم کرتے وہ پیغام چین سے ان کو بھجواتے تھے ،اسحاق ڈار ہر تیسرے چوتھے ہفتے چین کا چکر لگا رہے تھے اور چینی وزیر خارجہ پاکستان آتے رہے ،چین کے وزیرخارجہ نے ایک مہینے کے اندر 18 ممالک کو 26 فون کالز کی ہیں ۔نجم سیٹھی نے کہا ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ امریکا ہار گیا ، ایران جیت گیا ،ایران اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے ،یہ مذاکرات امریکا کی درخواست پر ہو رہے ہیں۔ ایران نے تو فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم نے اتنی بڑی قربانی دی ہے ، ہم اور بھی دینگے ۔
تین چار ماہ میں پاکستان کا سٹیٹس بڑھتا جار ہا :نجم سیٹھی



