گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: 7 جون 2026 کو پولنگ کا اعلان

گلگت (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ اتوار 7 جون 2026 کو ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اعلان الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 57(1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پولنگ ڈے کی منظوری دی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48(1)(a) کے تحت کیا گیا ہے، جو اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

نوٹیفکیشن کی نقل پاکستان پریس پرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جا سکے، جبکہ متعلقہ وفاقی و علاقائی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر