گڈز ٹرانسپورٹرز کا ازخود کرایوں میں 40فیصد کمی کا اعلان

لاہور،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ڈیزل و پٹرول سستا ہونے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز نے ازخود گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40فیصد،منی مزدا گڈز کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کر دی تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے باضابطہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جا سکا۔ کرایوں میں کمی کے حوالے سے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل طارق محمود نے 40 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11اپریل سے کرایوں میں چالیس فیصد کمی کے ساتھ کرایہ وصول کیا جائے گا ،منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 25 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی ہے ، پنجاب میں کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔دوسری طرف کرایوں میں مزید کمی کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کو مذاکرات کے لیے آج بلا لیا ہے ،کرایوں میں 12 سے 15 فیصد کمی کی تجویز زیر غور ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے ، کرایہ نامہ کم کرنے کے لیے مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر