ایران امریکا مذاکرات :سخت سکیورٹی انتظامات ، کنٹرول روم قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیرداخلہ نے غیر ملکی مہمانوں کے لیے ہر سطح پر بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ،انہوں نے غیرملکی وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ اس ضمن میں وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ،اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر