ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان دنیا کو امن کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے، ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کے وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف شامل ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کی وابستگی کو سراہا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔اس سے پہلے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ ہونے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے نے فرانس میں قیام کیا،پیرس میں طیارہ ایندھن بھرائی کے بعد اسلام آباد کیلئے دوبارہ روانہ ہوا۔خیال رہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین بھی وفد میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان کے لیے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں، ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں، اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم
وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ
وزیر اعظم کا پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر