پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید

نیویارک(نیشنل ٹائمز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی دیرینہ مثبت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سفارتی کوششیں سرانجام دی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے معروف پروگرام میٹ دا پریس سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر سفارتی کوششیں جاری تھیں۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کے اس عمل میں پاکستان کو سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر شراکت داروں کی حمایت و معاونت حاصل رہی، اسلام آباد میں شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں فریقین کا تعمیری جذبہ کار فرما رہا ہے، بات چیت اور افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، تصفیہ طلب معاملات کے حل کی ذمہ داری بہر طور متعلقہ فریقین کی ہے، معاملے کے حل کے حوالے سے پاکستان اور عالمی برادری نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، اس وقت سفارت کاری کو بھرپور موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم
وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ
وزیر اعظم کا پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر