فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کروانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، آج اللہ کے فضل سے خلیج میں جنگ نہیں،امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سےخلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہو رہی ہیں، آج فریقین بات چیت کے لیے راضی ہو چکے ہیں، انتہائی اہم پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکا کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے نہ صرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان پہنچ رہی ہے، امریکا اور ایران کی قیادت کو اسلام آباد آنے کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اُن کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا، یہ صرف پاکستان کے لیے نہیں،عالم اسلام کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اِس نازک موقع پر پاکستان کی قیادت نے انتہائی محتاط انداز میں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، قیامت خیزمہنگائی کا طوفان آیا ہے، وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا ڈیزل کی قیمت میں 135، پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام کو 129 ارب کی سبسڈی دی، میں نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں135روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہو کر 366 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت 520 سے کم ہو کر385 روپے ہو جائے گی، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، موٹرسایئکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی بدستور جاری رہے گی۔دوسری جانب وزارتِ توانائی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی ہوئی۔علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے پٹرول کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم
وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ
وزیر اعظم کا پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر