امریکی ناظم الامور کی وزیر داخلہ سے ملاقات : غیرملکی مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی کا پلان تیار : محسن نقوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطی کی موجودہ صورتحال، اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران مشرقِ وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں دونوں رہنمائو ں نے حالیہ جنگ بندی کے عمل کا خیر مقدم کیا۔ امریکی ناظم الامورنے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کو سراہا اور اسے خطے کے استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیووٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے ، تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کر لیا گیا ، جس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔امریکی سفیر نے پاکستان کی جانب سے امن و امان کے لئے مخلصانہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر