پنجاب کو جدید بنانا ترجیح، ٹیکنالوجی سے عوام کو سہولتیں دینگے : مریم نواز

لاہو(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا،جس سے پنجاب کے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کر اسکیں گے ۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے ،پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔دوسری طرف وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ مری جھیکا گلی متاثرین کے پاس پہنچ گئے اور لینڈ سلا ئیڈنگ سے متاثرہ گھرانوں کے لئے فوری امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا جبکہ متاثرہ گھرانوں کے لئے بہترین عارضی رہائش کا انتظام بھی کر دیاگیا ،لنچ بکس اور دیگوں میں کھانا اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ جھیکا گلی کے علاقے میں ڈرین کی صفائی کے لئے لیبر سرگرم عمل ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جھیکا گلی میں متاثرہ گھر وں کا ابتدائی تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مریم نواز نے ملتان میں ٹرک اور رکشے کے تصادم میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اورزخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کا حکم دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر