فلائٹ آپریشن بحال، پاکستان سے خلیجی ممالک کی پروازیں شروع

لاہور(نیشنل ٹائمز)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سے فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کیلئے پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی، ایئر لائنز نے مکمل بحالی کیلئے نئے فلائٹ شیڈول بھی تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کیلئے 9 پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کیلئے روانہ کی گئیں۔اسی طرح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان ایئرپورٹ سے 4 پروازیں روانہ کی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ بعض ممالک میں فضائی حدود جزوی طور پر بند ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ 40 روز کے دوران پاکستان سے 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے فضائی نظام شدید متاثر ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر