آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دستور کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات جاری کئے ہیں۔
یومِ دستور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان کی جمہوری شناخت، وفاقی توازن اور شہری حقوق کی ضمانت ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں متفقہ آئینی نظام کی بنیاد انہی کی سیاسی بصیرت اور جرات مندانہ جدوجہد سے رکھی گئی۔صدر مملکت نے زور دیا کہ آئین صرف قانونی دستاویز نہیں بلکہ روزمرہ حکمرانی اور اداروں کے کام کرنے کا رہنما اصول ہے جس پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت اور انصاف قائم رہ سکتے ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبہ سے منا رہے ہیں، ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدے کا نام ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط ادراجاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے، یہ آئینی دستاویز تفصیل سے بنیادی انسانی حقوق کو بیان کرتی ہے بلکہ ان کی فراہمی کے لئے قانونی لائحہ عمل کو بھی یقینی بناتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے، وفاق پاکستان کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کیلئے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یہی قابل رشک اتفاق اللہ بزرگ و برتر کا ملک خداداد پر اپنے فضل و کرم کا عکاس ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس عزت واکرام سے نوازا ہے اس کیلئے ہمارے سر اس کے آگے سر بسجود ہیں، پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کئے ہوئے، اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین قومی وحدت، بنیادی حقوق اور جمہوری استحکام کا سنگ میل ہے، آئین کا نفاذ ملک کو مضبوط وفاق اور شفاف، عوام دوست حکومت فراہم کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین اداروں کی تقسیم، شفاف احتساب اور عوامی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، جبکہ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر