افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے امریکی فوجیوں کے واپس جانے اور طالبان کی تیز پیش قدمی کے باعث افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ 777 طیارہ آج صبح 11 بجے جبکہ ایک ائیر بس صبح 9 بجے اسلام آباد سے کابل پہنچی، اس آپریشن کے دوران غیرملکیوں اور مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے افغانستان میں پھنسے ورکرز کو کابل سے نکالا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک نے پی آئی اے سے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی آئی اے کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسافروں کے لوڈ کے پیش نظر پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن کے حکام سے اضافی پروازوں کی اجازت بھی لی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر