وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں ، پاکستان امن کا مرکزی کردار بن گیا:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوپرخلوص اور عالمی امن کے لئے بے مثال کاوشوں پر مبارک پیش کرتی ہوں،خدا نے امن کے قیام کے لئے پاکستان کو چُنا، جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطے اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ اور تاریخی کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ امریکا، ایران اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے جن کی کوشش سے اربوں انسانوں کو امن نصیب ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا، معرکہ حق کے بعد ابھرنے والا پاکستان دنیا میں امن کا مرکزی کردار بن کر ابھرا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے پائیدار امن قائم ہوگا، تنازعات مذاکرات سے حل ہوں گے ۔ دنیا میں امن کی تاریخ میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام سنہری حروف میں شامل رہے گا۔ تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہپاکستان ہی لکھا جائے گا۔دنیا کو جنگ سے بچانے پرپاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے ، یہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے ۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کر نا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ مریم نواز کاکہناتھاکہ عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، پاکستان میں امن معاہدے کے لئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہم کنار ہوں گے ۔ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ اورایم پی اے سردار علی حسین بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔



  تازہ ترین   
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت
اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان
سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان
ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر
امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر