قاتل کا 15 سال قید کاٹ کرباہر آجانا اسے قتل کا لائسنس دینے کے مترادف:سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے چار مرلہ زمین کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والے ملزم کی رہائی کے کیس میں قانونی نکات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک قتل پر 15 سال قید کاٹنے کے بعد ملزم کاباہر آنا ایسے ہے جیسے اسے قتل کا لائسنس دیا جائے جبکہ صلح کے مثبت اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے خواجہ حارث اور شاہ خاور کو بطور عدالتی معاونین تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی۔ مجرم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ میرا موکل فساد فی الارض کے زمرے میں نہیں آتا اور دماغ کی خرابی کا پہلو بھی ہو سکتا ہے ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا “دماغ کی خرابی تھی تو وہ خود کو گولی مار لیتا یا چھت سے چھلانگ لگا لیتا، والد کو قتل کرنا دماغ کی خرابی کیسے ہو سکتی ہے ؟ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی دلائل پر سخت سوالات کیے اور کہا ملزم کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا، نہ ہی بریت کا ٹیگ مل سکتا ہے ۔ عدالت نے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔ ادھر ساس کو قتل کرنے والے داماد کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کے پر استفسارپروکیل صفائی نے کہا میرے موکل پر ساس کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔بیوی ناراض ہو کر سسرال میں بیٹھی تھی، میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے اسلحہ ساتھ لے کر گیا۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ بیوی کو منانے کا یہ طریقہ کیا ہے ؟ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ اسلحہ لے کر جانا مناسب طریقہ ہے ؟ وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سسر نے اپنی بیوی کو مارا اور الزام داماد پر لگا دیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیل سے کہا آپ بہت ہی معصوم ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں فوجداری کیس میں مقتول کے یتیم بچوں یا بیوہ کو بطور قصاص جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے نکتے پر بحث کیلئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر