اللہ نے پاکستان کو عزت دی ، مودی کے پلے کچھ نہیں رہا :وزرا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے وفاقی وزرا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں
کامیاب ہوا ، مودی فارغ ہوگیا، اس کے پلے کچھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ،عالمی طاقت امریکا سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں ۔ مودی فارغ ہوگیا، مودی کے پلے اب کچھ بھی نہیں رہا ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی جنگ بندی کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں، سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں، بھارتی میڈیا اب تڑپتا رہے گا ۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان امن اور علاقائی و عالمی استحکام کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے ، میں وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل کے پختہ عزم کو سراہتا ہوں ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایران جنگ بندی کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ وزیراعظم کی دور اندیش قیادت میں پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں مؤثر اور باوقار کردار ادا کیا ، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایران امریکہ جنگ بندی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بروقت اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے خطے کو بڑے بحران سے بچایا ۔ پاکستان کی کاوشیں عالمی اعتراف کی مستحق ہیں ، وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی پر وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت قابلِ تحسین ہے ، پاکستان نے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت
اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان
سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان
ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر
امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر