وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں اب تک کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، اس موقع پر پُرامن مذاکراتی حل کیلئے سہولت اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور بردباری کو سراہا گیا، وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقوں کے عزم کی تعریف کی، وزیراعظم نے امن کے حصول کی کوششوں میں کامیابی کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین میزبانی فراہم کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر