ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر موجود ہیں، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی لبنان میں دراندازی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی جارحیت کا تسلسل مذاکرات کو بے معنی بنا دے گا، یہ دھوکہ دہی اور ممکنہ معاہدوں پر عدم سنجیدگی کی ایک خطرناک علامت ہے۔علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز میں لبنان اور تمام مزاحمتی محور شامل ہیں، جنگ بندی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت اور ان کا سخت ردعمل ہوگا۔محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات غیر معقول ہیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت
اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان
سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان
ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر
امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر