ایران امریکا سیزفائرپاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی :عظمیٰ

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا مثبت اور موثر کردار ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، درست سیاسی و سفارتی حکمت عملی کے باعث پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کا ایک اہم ستون بن چکا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ٹولہ اس کامیابی پر بھی ناخوش ہے ، جو ہر مثبت پیش رفت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتا ہے ، عوام کو دیکھنا چاہیے کہ کون سے عناصر پاکستان کی کامیابی سے ناخوش ہو کر منفی رویہ اختیار کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں سے جوڑا جاتا تھا، مگر آج پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر